36

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مزید 31 مریض جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مزید 31 مریض جان کی بازی ہار گئے۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 757 افراد وبا کا شکار جب کہ 31 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 425 جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار597 ہوگئی۔ ملک میں گزشتہ روز 48 ہزار 732 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جب کہ 1 ہزار 765 افراد وبا سے صحتیاب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں