20

عمر شریف کی نماز جنازہ بدھ کی دوپہر 3 بجے ادا کی جائے گی، جواد عمر

کراچی : لیجنڈ اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ ان کی والد کی نماز جنازہ بدھ کے دن دوپہر 3 بجے ادا کی جائے گی مرحوم لیجنڈ اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ ان کی والد کی نماز جنازہ بدھ کے دن دوپہر 3 بجےعمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی۔  جب کہ نمازہ جنازہ مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔ جس کے بعد ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں عمر شریف کی جنازہ نماز ادا کردی گئی تھی، جس میں پاکستانی سفارتی عملے کے علاوہ جرمنی کے دیگر مقامات سے آنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں