19

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کو خود پر حاوی نہیں کررہے، محمد رضوان

لاہور: وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہننا ہے کہ کہ روایتی حریف کا میچ صرف سوشل میڈیا کی ہائیپ ہے، ہمارے ذہنوں میں اس میچ کا ایکسٹرا پریشر بالکل نہیں۔لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران محمد رضوان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ یو اے ای میں ہورہا ہے، زیادہ تر کرکٹر یہاں کھیل رہے ہیں لیکن یواے ای ہمارا ہوم گراونڈ نہیں جس کا ہمیں فائدہ مل سکے، اس لیے یو اے ای کی کنڈیشنز تمام ٹیموں کے لیے ایک جیسی ہوں گی۔پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق محمد رضوان نے کہا کہ روایتی حریف کا میچ صرف سوشل میڈیا کی ہائیپ ہے، ہمارے ذہنوں میں اس میچ کا ایکسٹرا پریشر بالکل نہیں، بھارت کے خلاف میچ کو خود پر حاوی نہیں کررہے، پریشر تو کلب میچ میں بھی ہوتا ہے، لہذا پہلے میچ کو بھی نارمل میچ سجھ کر ہی کھیلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں