35

”شہبازشریف باہر کیسے چلے گئے اور ۔۔“ شہبازشریف کے بیرون ملک جانے پر احتساب عدالت کے جج نے کیا ریمارکس دیئے ؟ جانئے

اسلام آباد (عباس ملک)احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے ۔احتساب عدالت میں آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس دوران شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیاہے کہ شہبازشریف بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتے ، انہیں 8 مئی تک حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے استفسار کیا کہ شہبازشریف کیسے باہر چلے گئے ، کیا شہبازشریف کو اجازت کے بغیر ملک سے جانا چاہیے تھا ؟ ۔عدالت میں وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے کہنے پر شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں تھا ، عدالت نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ۔احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ شہبازشریف اجاز ت کے بغیر ملک سے باہر کیوں گئے ۔امجد پرویز نے کہا کہ شہبازریف طبی معائنے کیلئے بیرون ملک گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں