75

حالیہ دنوں میں سنگین صورتحال سے نکل چکے ہیں، آرمی چیف کا پاک افغان سرحد کا دورہ

شمالی وزیرستان : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلئے تیارہیں، حالیہ دنوں میں سنگین صورتحال سے نکل چکے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف اگلے مورچوں پر گئے اور جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں، انہوں نے جوانوں کے بلند جذبے کو سراہا۔ آرمی چیف کو سرحد پر باڑ ، سماجی ومعاشی ترقی، دہشتگردی سے متعلق آپریشن اور ٹی ڈی پیز سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ خیال رہے کہ دوا توئی میں یکم مئی کو دہشت گردوں کے حملے میں 3جوان شہید ہوئے تھے۔آرمی چیف نے علاقے میں استحکام کےلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ مشرقی سرحدوں پر بھی افواج پاکستان ہمہ وقت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلئے تیارہیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کامیابی کےلئے اتحاد ، عزم اور حوصلے کی ضرورت ہے،حالیہ دنوں میں سنگین صورت حال سے نکل چکے ہیں تاہم پاکستان کواب بھی سنگین چیلنجز درپیش ہیں، حتمی کامیابی کیلئے ہمیں تحمل کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی اورامن کےلئے پاکستان مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں