22

کنگسٹن ٹیسٹ؛ دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار

کنگسٹن: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث اب تک شروع نہیں ہوسکا۔کنگسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالیے تھے۔ محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز کے کپتان نے جیت پر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا اور صرف 2 رنز پر تینوں بلے باز واپس پویلین لوٹ چکے تھے۔ عابد علی اور عمران بٹ ایک ایک جب کہ اظہر علی کھاتہ کھلوے بغیر ہی آؤٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں