18

ویکسین نہ لگوانے والوں کو ڈرانے کے لیے دیوقامت انسانی ڈھانچہ نصب

نارتھ کیرولینا: ایک امریکی باشندے نے ویکسین سے احتراز کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے اپنے گھر کے باہر بلند و بالا ڈھانچہ نصب کیا ہے۔ اس پر ایک جملہ لکھا ہے جو گویا ڈھانچہ (مردہ) زندہ انسانوں سے کہہ رہا ہے۔ اس پر لکھا ہے: ’ ویکسین نہیں لگوائی، تم سے جلد ہی ملوں گا احمقوشمالی کیرولینا کے جیسی جونز نے اپنے گھر کے باہر ایک بڑا انسانی ڈھانچہ نصب کیا ہے جسے کووڈ 19 کے باوجود ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ایک ’سخت پیغام‘ کہا جاسکتا ہے۔ اسے جیسی جونز نے اپنے گھر کی سجاوٹ کے طور پر استعمال کیاہے۔ ساتھ ہی اس نے ڈھانچے کی اطراف قبر کے کتبے بھی لگائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں