19

زیادہ پانی پینے کی عادت سے دل کی حفاظت بھی ہوتی ہے، تحقیق

میری لینڈ: امریکا میں کئی سال تک جاری رہنے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں کو زیادہ پانی پینے کی عادت ہوتی ان کا دل بھی زیادہ محفوظ اور صحت مند رہتا ہے۔یہ تحقیق نیشنل انٹسی ٹیوٹ آف ہیلتھ، امریکا کے ماہرین نے کی ہے جس کے نتائج یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی حالیہ کانگریس میں پیش کیے گئے ہیں۔اس تحقیق کی نگراں، ڈاکٹر نتالیا دمیتریوا کا کہنا ہے کہ خواتین کو 1.6 سے 3.1 لیٹر جبکہ مردوں کو 2 سے 3 لیٹر پانی پینا روزانہ پینا چاہیے لیکن بین الاقوامی اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ دنیا میں بیشتر لوگ اس سے بہت کم مقدار میں روزانہ پانی پیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں