33

خروٹ کھائیں کولیسٹرول بھگائیں اور دل توانا رکھیں

اسپین: اگرچہ سائنسی تحقیقات بتاتی ہیں کہ اخروٹ کھانے سے دل، دماغ اور نظامِ خون کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور اب اس ضمن میں مزید تحقیق سامنے آئی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ روزانہ نصف کپ اخروٹ کھانے سے امراضِ قلب اور کولیسٹرول کے خطرات تقریباً 8.5 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔اسی لیے عمررسیدہ افراد اخروٹ کو اپنی غذا میں شامل رکھیں۔ اس ضمن میں اسپین کے ہاسپٹل کلینک بارسلونا نے 628 افراد بھرتی کئے اور ان کی نصف تعداد کو روزانہ اخروٹ کھانے کو کہا اور یہ سلسلہ دو سال تک جاری رہا۔ دو سال بعد نتیجہ برآمد ہوا کہ اخروٹ کھانے سے لوڈؑینسٹی لائپوپروٹین (ایل ڈی ایل) پروٹین کی مقدار میں خاصی کم ہوئی جو کہ مضر کولیسٹرول کہلاتا ہے۔ اگر ایل ڈی ایل کولیسٹرول اپنی حد سے بڑھ جائے تو خون کے لوتھڑے بننے کا عمل شروع ہوسکتا ہے جس سے فالج اور امراضِ قلب کی شرح بڑھ جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں