17

پیرا لمپکس؛ ملکی پرچم بلند کرنے والے حیدرعلی کے شانداراستقبال کی تیاریاں

گوجرانوالہ: پیرا لمپکس میں ملکی پرچم بلند کرنے والے حیدرعلی کے شانداراستقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔پیرا لمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدرعلی اتواراورپیرکی درمیانی شب لاہورپہنچ رہے ہیں، ڈسکس تھرومیں سب سے دور55.26 میٹرفاصلہ کے ساتھ ملکی پرچم بلند کرنے والے حیدرعلی کے شانداراستقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ حیدر علی کے ساتھ انیلہ نے بھی ان مقابلوں میں شرکت کی تاہم وہ عمدہ کارکردگی نہیں دکھاپائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں