17

چھ ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہےنظام الدین

نوشہرہ: پاکستان آرمی زندہ باد موومنٹ کےپی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نظام الدین  نے کہا ہے6 ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔اس دن بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر ان کے خواب کو خاک میں ملا دیا گیا تھا۔وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار نظام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان جس بہادری کے ساتھ وطن عزیز کا دفاع کر رہے ہیں اس پر ہمیں فخر ہے پاک فوج کے ہوتے ہوئے ملک محفوظ ہے۔ کوئی بھی ہماری طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرات نہیں کریگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔ان کی قربانیوں کی بدولت آج بھی آزاد فضا میں زندگی گزار رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی مشکل وقت میں پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں