27

انتقام کی سیاست کی ہے اور نہ یقین رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم نے انتقام کی سیاست کی ہے اور نہ یقین رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انتقام کی سیاست کی ہے نہ یقین رکھتے ہیں، سابق دور میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ماضی میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ذاتی مفاد کی خاطر استعمال کرکے غلط کلچر کو پروان چڑھایا گیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نے پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں سے سیاسی مداخلت کو ختم کیا ہے، ہر ادارے اور محکمے کو سرکاری امور کی انجام دہی میں آزادی دی ہے، ہماری سیاست صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے، رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ کے لیے مسترد کرچکے ہیں، ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے، مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کرکے نئی مثال قائم کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں