13

پی آئی اے کے بیڑے میں اضافہ، لیز پر حاصل کردہ ائیربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

کراچی: قومی ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا نیا ایئربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے نے ٹینڈر کے ذریعے 2 طیارے حاصل کئے ہیں، دونوں طیارے 2017 ساخت کے ہیں، ایک ائیربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا جب کہ دوسرا طیارہ کچھ دنوں تک پاکستان پہنچے گا۔عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ کوویڈ اور عالمی ہوابازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ 2 سال سے طیارے حاصل نہیں کرسکا، ان طیاروں سے پی آئی اے اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں