32

برطانیہ نے پاکستان کو ٹریول ریڈ لسٹ سے نکال دیا

اسلام آباد: برطانیہ نے پاکستان پر عائد سفری پابندی ختم کرتے ہوئے اسے ریڈلسٹ سے نکال دیا۔اس بات کا اعلان پاکستان میں تعینات برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرکیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کوریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔برطانوی ہائی کمیشن نے اس حوالے سے سفری پابندیوں کی تفصیلات پر مبنی اپنی حکومت کا ایک لنک بھی شیئر کیا جس میں پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک پر عائد سفری پابندی ختم کرنے سے متعلق بتایا گیا ہے۔ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کے بعد اب کورونا کی ویکسی نیشن کروانے والے پاکستانیوں کو برطانیہ میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا جب کہ اس سے قبل برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کو 10 روز تک قرنطینہ کرنا پڑتا تھا جس کا خرچہ بھی وہ خود برداشت کرتے تھے جو پاکستانی روپے میں سوا پانچ لاکھ بنتے تھے۔واضح رہے کہ ریڈ لسٹ میں نام شامل کیے جانے کے بعد پاکستان نے کئی مرتبہ سفارتی سطح پر اس مسئلے کو اٹھایا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانس کو ٹیلی فون کرکے اس مسئلے پر توجہ مبذول کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں