13

تحصیل چکیسر کے دور افتادہ علاقہ رانزڑہ کے عوام نے علاقائی مسائل کے حوالے سے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا

شانگلہ الپوری(رضا شاہ سے) تحصیل چکیسر کے دور افتادہ علاقہ رانزڑہ کے عوام نے علاقائی مسائل کے حوالے سے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا جس میں مکین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج بھی ریکارڈ کیا گرینڈ جرگہ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ کئ دہائیوں سے امتیازی اور ظالمانہ سلوک ہو رہا ہے ہزاروں آبادی پر مشتمل علاقہ رانزڑہ کے مکین دور جدید میں محصور ہو کر رہ چکے ہیں 1984 میں تعمیر کیا گیا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 35 سال گزرنے کے باوجود بھی تدریسی عمل جاری نہ رہ سکا جس کی وجہ سے سینکڑوں بچوں کا مستقبل اندھیروں میں ڈوب چکا ہے علاقے کو رابطہ سڑک نہ ہونے پر مریضوں کو 6 گھنٹے پیدل سفر طے کرنے کے بعد چکیسر لے جایا جاتا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے عوام کےساتھ علاقے کی تعمیر و ترقی کے بلند و بالا دعوے صرف دعوے ہی رہ جاتے ہیں جب کہ عملی طور پر کچھ کام نہیں ہوتا جس طرح جنگل کے جانور زندگی بسر کرتے ہیں آج اکیسویں صدی میں رانزڑہ کے عوام بھی جنگلی جانوروں جسے زندگی پر مجبور ہے عمائدین علاقہ نے سیاسی علم بغاوت بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کیلئے ہم تمام سیاسی جماعتوں کا مکمل بائکاٹ کرتے ہیں جس سیاسی قائد نے بھی ہمارے علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ہم اسی کا ساتھ دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں