16

پشاورمیں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید

پشاور(جہانگیر خان سے ) چمکنی میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈی ایس پی غنی خان شہید جب کہ ان کے محافظ اورڈرائیورسمیت چارافراد زخمی ہوگئے۔ پشاور کے علاقے چمکنی میں ڈی ایس پی غنی خان اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر شدید فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی شہید جب کہ گاڑی میں سوار گارڈ راشد اور ڈرائیور ناصر سمیت 2 راہ گیربھی زخمی ہوئے۔پولیس فوری طورجائے وقوعہ پہنچی اورعلاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنا شروع کردیے جب کہ عینی شاہدین کے بھی بیان قلمبند کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں