15

سوتن سے بہنوں جیسا تعلق کیسے بن سکتا ہے، اسما عباس نے راز کی بات بتادی

کراچی: نامور اداکارہ اسما عباس نے اپنی سوتن اور اپنی شادی شدہ زندگی کے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔لفظ سوتن کو ہمارے معاشرے میں منفی انداز میں لیا جاتا ہے اور سوتن کا لفظ سن کر ہی زہن میں لڑائی جھگڑے اور خواتین کے درمیان تکرار کی کہانیاں گھومنے لگتی ہیں۔ تاہم اداکارہ اسما عباس نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی سوتن اور شادی شدہ  زندگی کے بارے میں مثبت انداز میں بات کرکے مثال قائم کرنے کی کوشش کی ہے کہ سوتنوں کے درمیان صرف نفرت کا رشتہ نہیں ہوتا بلکہ وہ دونوں ساری زندگی پیار و محبت کے ساتھ بھی رہ سکتی ہیں۔ایک مارننگ شو میں اسما عباس نے اپنی شادی کے متعلق کئی انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شوہر کی دوسری بیوی ہیں جب کہ ان سے قبل ان کے شوہر کی پہلی شادی کو دس سال ہوچکے تھے لیکن ان کے بچے نہیں تھے۔ ان کے شوہر جو کہ آرمی میں تھے اپنی پہلی بیوی سے بہت محبت کرتے تھے اور انہیں کہا کرتے تھے کہ اگر میں دس جنم بھی لے تو تم ہی سے شادی کروں گا۔ لیکن دس جنم تک ساتھ نبھانے کا وعدہ کرنے والے مرد اچانک بدل جاتے ہیں۔اسما عباس نے کہا جب عباس صاحب نے مجھے پہلی بار دیکھا تو میں انہیں بہت پسند آگئی اور انہوں نے مجھ سے شادی کے لیے پوچھا اور ہماری شادی ہوگئی لیکن انہوں نے اس شادی کے بارے میں اپنی پہلی بیوی کو نہیں بتایا تھا۔ لہذا جب انہیں ہماری شادی کے بارے میں پتہ چلا تو وہ ناراض ہوئیں لیکن میں نے ان سے کہا اب تو یہ ہوگیا اور اب یہ سب بدل نہیں سکتا اور نہ ہی آپ عباس صاحب کو چھوڑ سکتی ہیں اور نہ میں لہذٰا بہتر یہی ہے کہ ہم پیار محبت سے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں