12

بیمار والد سے محبت، نوجوان نے ہسپتال میں شادی رچالی

نیویارک:  امریکی ریاست ٹیکساس میں نوجوان لڑکے نے والد سے محبت کی مثال قائم کرتے ہوئے ہسپتال میں شادی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا کے والد ناساز طبیعت کے باعث آئی سی یو میں داخل ہیں اور اُن کے چلنے پھرنے پر ڈاکٹرز نے مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے۔اہلخانہ نے ڈاکٹرز سے شادی میں شرکت کی اجازت طلب کی تو انہوں نے اجاز ت دینے سے صاف انکار کر دیا جس کے بعد دولہا نے فیصلہ کیا کہ وہ نئی زندگی شروع کرنے کی پہلی رسم اپنے والد کے سامنے ہسپتال میں ادا کرے گا اور دلہن کو لیکر ہسپتال پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں