22

سری لنکا کے صدارتی الیکشن میں اپوزیشن امیدوار گوٹابایا راجا پاکسے کی فتح

کولمبو: سری لنکا میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں اپوزیشن امیدوار سابق لیفٹیننٹ کرنل 70 سالہ گوٹابايا راجا پاکسے نے میدان مار لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا ميں حکمران جماعت کے صدارتی اميدوار ساجتھ پريماداسا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اپوزیشن امیدوار گوٹابايا راجا پاکسے نے 55 فیصد ووٹ حاصل کرکے کانٹے دار مقابلے میں فتح حاصل کرلی ہے۔ نو منتخب صدر کل اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔ پُر امن ماحول میں ووٹنگ کی شرح 80 فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں