30

رانا ابرار حسین کا ناروے کے مسلم ہیروعمر الیاس کو خراج تحسین

لاہور : مسلم لیگ ن جاپان کے صدر رانا ابرار حسین نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون شخص لارس تھورسن پر حملہ کرنے والے نوجوان عمر الیاس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ دو روز قبل ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں توہین قرآن کا افسوسناک واقعہ پیش آیاجب اسلام مخالف تنظیم (سیان)کے کارکنوں نے ریلی نکالی جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی۔ اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی تاہم وہاں موجود مسلمان اس توہین کو برداشت نہ کرسکے اور عمرالیاس نامی بہادر نوجوان نے قرآن پاک کو جلانے والے ملعون شخص لارس تھورسن پر حملہ کردیا۔ رانا ابرار حسین نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان نوجوان عمرالیاس کی اس بہادری کو بے حد سراہ رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر بھی ’’عمرالیاس امت مسلمہ کا ہیرو ہے‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔ بعد ازاں رانا ابرارحسین نے نوجوان کو سراہتے ہوئے کہا عمرالیاس میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں۔رانا ابرار حسین نےکہا کہ ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے اس کے باوجود ناروے کی انتظامیہ نے نہ صرف اشتعال انگیز ریلی کی اجازت دی بلکہ قرآن کی توہین سے بھی نہ روکا۔ واقعے کے بعد ناروے سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے توہین قرآن کی شدید مذمت کرتے ہوئے معلون لارس تھورسن پر نفرت انگیز جرائم کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں