7

ظہیر اشرف چہل کا صدر مسلم لیگ ن جاپان رانا ابرار حسین کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ

لاہور : ظہیر اشرف چہل کا صدر مسلم لیگ ن جاپان رانا ابرار حسین کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ اس موقع پر رانا ابرار کے ہمراہ لاہور کی معروف شخصیت خرم شہزاد بٹ چاندی والا اور ترجمان مسلم لیگ ن رانا محمد عتیق راجپوت بھی موجود تھے ظہرانے میں ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی بلال اور دیگر علاقائی چیئرمین یونین کونسل و کونسلرز کی کثیر تعداد بھی شریک ظہرانہ تھی رانا ابرار حسین صدر مسلم لیگ ن نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے تبدیلی سرکار بہت جلد تبدیل ہو رہی ہے ان نے وعدوں اور دعوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا غریب اور غریب تر ہو گیا انھوں نے کہا کہ نیازی سلیکٹیڈ جلد گارغ ہونے والا ہے جو کہتا تھا میں این آر او نہیں دونگا جو کہتا تھا کسی کو بھاگنے نہیں دونگا لیکن قائد محترم نہ بھاگے نہ کسی سے این آر او کسی سے لیے سینہ تان کر دن کے اجالے میں لندن روانہ ہوئے کسی ماہی کے لال کی جرائت نہیں ہوئی انھیں روک سکنے کی شیر اک واری فیر عوام کے دلوں کی دھڑکن بن کر چھا گیا انجوں نے کہا کے میاں صاحب جلد صحت مند ہو کر دوبارہ پاکستان آئیں گے اور آئندہ انتخاب میں پھر مسلم لیگ ن کامیاب ہو کر حکومت بنائی گی انھوں نے کہا کے دسمبر میں بہت کچھ تبدیل ہونے چلا ہے فنڈنگ کیس میں پوری پارٹی نیازی سمیت فارغ ہونے جا رہی ہے فنڈنگ کیس کو رکوانے کی تمام کوششیں ناکام ہونگی انشا اللہ انھوں نے چوہدری محمد اشرف چہل اور ظہیر اشرف چہل اور تمام حاضرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کن نے بارش میں بھئ دعوت میں شرکت فرما کر اپنی محبت کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا ان کا پیار میں جاپان جا کر بھی کبھی فراموش نہیں کر سکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں