8

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، وزیراعظم نے اہم اجلاس بلا لیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر وفاقی کابینہ کے اراکین کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر سپریم کورٹ کی آج کی سماعت پر مشاورت ہو گی۔قانونی ٹیم وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ اراکین کو سماعت سے متعلق بریفنگ دے گی جبکہ عدالتی اعتراضات پر مشاورت کی جائے گی۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے سینئر وزرا نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صورتحال دیکھ کر کی۔دوسری جانب فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں انھیں سپریم کورٹ میں ہونے والے سماعت سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں اٹارنی جنرل انور منصور بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں کیس کی پیروی کرنے کیلئے گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں