3

ایس ایچ او تھانہ کروڑہ سید خورشید علی کی بڑی کاروائی

شانگلہ الپوری( رضا شاہ سے) ایس ایچ او تھانہ کروڑہ سید خورشید علی کی بڑی کاروائی رات کے وقت دوران گشت ملزم احسان اللہ سے 56 ہزار نقدی اور ایک 32 بور پستول بمعہ 13 کارتوس بر آمد کرلئے گئے مقدمہ درج مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دوران گشت ایس ایچ او تھانہ کروڑہ نے پولیس نفری کے ہمراہ گشت کرتے ہوئے کرمنل ریکارڈ رکھنے والا ملزم احسان اللہ ولد یار زمین ڈنڈوکے کروڑہ چکٹ کے مقام پر الپوری سے پیدل آتے ہوئے پولیس نے دھر لیا جس کے بیگ کے خفیہ خانوں سے 56 ہزار مالیت کی جھلی کرنسی ایک عدد 32 بور پستول بمعہ 13 عدد کارتوس بر آمد کرلئے گئے ایس ایچ او تھانہ کروڑہ سید خورشید علی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ملزم احسان اللہ پہلے ہی سے کرمنل ریکارڈ رکھنے والہ ہے اور پہلے ہی اس سے 2 عدد پستول برآمد کرلیے گئے ہیں جو کہ عدالت سے جرمانہ دار بھی ہے ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 489C اور 15AA کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں