12

نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

راولپنڈی: پولیس ہوائی فائرنگ پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی۔نیو ائیرنائٹ کے جشن پر خیابان سرسید میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں 20 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش 6 ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا اور مقدمہ درج کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔نئے سال کے موقع پر ملک بھر میں ہوائی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں