12

بغداد میں امریکی ایئربیس اور سفارت خانے پر راکٹ حملے

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی ایئربیس اور امریکی فوجیوں کی رہائشی کالونی پر راکٹ حملے ہوئے ہیں۔امریکی اور عرب میڈیا کے مطابق راکٹ حملوں کا ہدف امریکی شہری اور امریکن ایئر بیس تھی ممکنہ طور پر یہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا ردعمل ہے۔عراقی فوج نے کہا ہے کہ بغداد سے ملحقہ ہائی سیکیورٹی گرین زون میں متعدد راکٹس آگرے جہاں سرکاری عمارات ہیں، متعدد فارن مشنز کے لوگ مقیم ہیں جب کہ امریکی سفارت خانہ بھی قائم ہے۔عرقی فوج نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اسی طرح بغداد سے 80 کلومیٹر دور موجود بالاد ایئر بیس پر بھی راکٹ حملے ہوئے جہاں عراق میں تعینات امریکی فوجی موجود ہیں جس کے بعد جاسوس ڈرون فوری طور پر اطراف میں روانہ کردیے گئے تاکہ راکٹ حملے کرنے والوں کا پتا لگایا جاسکے، حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔عراقی فوج کے برعکس عراقی پولیس نے رائٹر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گرین زون کے حملے میں پانچ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا متحدہ عرم امارات نے امریکن سفارت خانے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں