8

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ،2 پائلٹ شہید

اسلام آباد: میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائیہ کا ایف ٹی 7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ میانوالی کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔ واقعے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈرحارث بن خالد اورفلائنگ آفیسرعبادالرحمان شہید ہوگئے۔حادثے کا شکار طیارے کے ملبے کو جمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں