30

سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر 72ہزار 200 روپے تک جا پہنچی

کراچی: ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 72ہزار2 سو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کے رحجان نے سونے کی مقامی قیمتوں کو تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچادیا ہے،فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 1000روپے کے اضافے سے72200روپے کی تاریخ ساز حد تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ ایک ماہ میں فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طورپر3050روپے بڑھی ہے جب کہ  فی 10 گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طورپر2615روپے اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت15ڈالرکی کمی سے1294ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں