5

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید

راولپنڈی: دتہ خیل میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ انٹیلی جنس معلومات کی بناء پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر یہ کارروائی کی گئی۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو جوان شہید ہوگئے۔ شہید جوانوں میں سپاہی محمد شمیم اورسپاہی اسد خان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں