39

ناسا اور ایم آئی ٹی کا نیا انقلابی طیارہ بنانے کا فیصلہ

بوسٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا اور میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے مشترکہ طور پر ہوائی جہازوں کے بازوؤں (ونگز) میں ایسی انقلابی تبدیلی کا تصور پیش کیا ہے جو طیارہ سازی اور پرواز کے عمل کو یکسر تبدیل کردے گا۔ اسمارٹ مٹیریلز نامی جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق نئے ڈیزائن کے تحت طیارے کے بازوؤں کو چھوٹی مکعب نما ساختوں سے جوڑ کر تیار کیا جائے گا جو انتہائی مضبوط اور کم وزن ہوں گی۔ چھوٹے ٹکڑوں کو جگسا پزل کی طرح جوڑ کران کے اوپر خاص پولیمر چڑھایا جائے گا۔ اس طرح سے تشکیل پانے والے ونگز ضرورت کے تحت اپنی شکل اور ہیئت تبدیل کرسکیں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ طیارے کے اڑان بھرنے اور زمین پر اترتے دوران ہوائی کیفیات اور رفتار مختلف ہوتی ہیں اور اس ضمن میں یہ نئے بازو ضرورت کے تحت خود کو تبدیل کریں گے تاکہ پرواز کو بہتر اور مؤثر بنایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں