4

یمن میں امریکی آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما ہلاک

صنعا: امریکی فورسزنے آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کوہلاک کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی فورسزنے ایک آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کوہلاک کردیا، جس کی تصدیق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔قاسم الریمی 2015 سے القاعدہ جزیرہ نما عرب کی سربراہی کررہے تھے جس کا مقصد خطے میں مغربی اثرورسوخ کوختم کرنا اورامریکا کی حمایت یافتہ حکومتوں کوگرانا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الریمی کی ہلاکت القاعدہ تحریک کو عالمی سطح اورجزیرہ نما عرب میں مزید کمزورکردے گی۔ اس ہلاکت کے بعد ہم اپنے قومی سلامتی کولاحق خطرات کو ختم کرنے کے قریب ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں