6

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی کام جاری رکھنے سے معذرت

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے تاہم انہوں نے تاحال تحریری طور پر استعفی نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق شبر زیدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایف بی آر چیرمین کے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔شبر زیدی نے بتایا کہ ان کی اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات ہو گئی ہے، وہ عہدہ کا مزید چارج نہیں رکھ سکیں گے۔ شبر زیدی نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کیلئے نیا نام تلاش کرلیں۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی گزشتہ کئی روز سے چھٹیوں پر تھے اور ان کی غیر حاضری میں افواہیں اور قیاس آرائیاں جنم لے رہی تھیں۔ وزیراعظم عمران خان اور شبر زیدی کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ شبر زیدی نے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر تردید کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں