43

احسان مانی ڈومیسٹک کرکٹ کو مشکل سے نکالنے کیلئے کوشاں

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مشکلات سے نکالنے کیلئے بھرپور کوشش کی جارہی ہیں اور خواہش ہے کہ ملکی کرکٹ کو ایک بار پھر پوری آب و تاب کے ساتھ بحال کردیا جائے ۔ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر احسان مانی کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں عالمی کپ 1996 سے قبل پی سی بی کے بھارتی کرکٹ بورڈ سے دوستانہ مراسم تھے تاہم بدقسمتی سے اب پہلے والی بات نہیں رہی۔انہوں نے خواتین کرکٹ کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں خواتین کرکٹ کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ سری لنکا کیخلاف مکمل سیریز کا پاکستان میں انعقاد کیا جائے ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے وزیر اعظم کی ہدایت پر 6ٹیموں پر مشتمل پلان تیار کرلیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں