71

حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری، سماعت آج ہوگی، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کیس کی سماعت آج ہوگی، اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے باہر سکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کئے گئے ہیں۔  حمزہ شہباز کو لاہور ہائیکورٹ نے آج 12 بجے دوپہر عدالت میں طلب کر رکھا ہے،نیب کی گرفتاری سے بچنے کیلئے حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست قبل از ضمانت جمع کروائی گئی تھی جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے سماعت کرتے ہوئے نیب حکام کو دو روز تک حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔ جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔حمزہ شہباز کی جانب سے امجد پرویز عدالت میں پیش ہونگے۔ نیب ٹیم کی جانب سے حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ پر چارج شیٹ تیار کر لی گئی ہے جبکہ سپیشل پراسکیوٹر اور وکلا پر مشتمل 8 رکنی سپیشل ٹیم عدالت پیش ہوکر دلائل دیگی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے احکاما ت جاری کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں