6

سنگ مرمر سے 8ماہ میں 42کروڑ کا زرمبادلہ

کراچی : رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں پاکستان سے سنگ مرمر کی برآمدات میں 15.72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔ ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری تک پاکستان نے سنگ مرمر کی برآمدات سے 42کروڑ 70لاکھ روپے کا زرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 15.72 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے سنگ مرمر کی برآمدات سے 36کروڑ 90لاکھ روپے کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں