4

وسیم اکرم نے عامرکو آئندہ قومی کپتان قراردے دیا

کراچی:  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نوجوان پیسر محمد حسنین کو ورلڈ کپ میں کھلانے کی حمایت کر دی۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد حسنین اچھا با صلاحیت باؤلر ہے اور اس کے پاس پیس بھی ہے لہٰذا ورلڈ کپ میں اسے ٹیم کا حصہ ہونا چاہئے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ محمد حسنین کو میچ میں کھیلنے کا موقع دینا چاہئے کیونکہ بینچ پر اسے بٹھانے کا کوئی فائدہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں کوئی نیا بیٹسمین نہیں مل رہا ہے ، کرکٹ کے معاملے پر معیار کی طرف دیکھنا چاہئے ۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ محمد عامر اچھے باؤلر اور ان کے دل کے قریب ہیں۔ وسیم اکرم کے مطابق بحیثیت سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وہ سمجھ سکتے ہیں کہ محمد عامر کس دور سے گزر رہے ہیں۔ بے شک محمد عامر چند میچوں میں زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کرسکے لیکن وہ اب بھی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں اورا ن پر تنقید مناسب نہیں ۔ وسیم اکرم نے پیش گوئی کی کہ خراب وقت سے نکل کر محمد عامر قومی ٹیم کے اگلے کپتان بنیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑی مرغن غذا کا استعمال زیادہ کرنے لگے ہیں اور بریانی پر خوب ہاتھ صاف کیا جا رہا ہے ، ایسے کھانے کھا کرقومی ٹیم ورلڈ کپ میں چیمپئنز کی طرح مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ وسیم اکرم نے کہا کہ آئندہ ورلڈ کپ 1992 کی طرز پر ہو رہا ہے اور گرین شرٹس تاریخ کو دہرا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کرکٹ کے ساتھ خراب سلوک کیا گیاتاہم اس کھیل کیلئے محکموں کی بڑی خدمات ہیں اورعمران خان طویل عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نئے سسٹم کو آزمانا چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں