85

پختونخوا فوڈ اتھارٹی کا ایکشن: فیکٹری سے مضر صحت مصالحہ برآمد

پشاور:خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کے دوران فیکٹری سے 8 ہزار کلو گرام مضر صحت مصالحہ برآمد کرلیا۔ فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ کے پی فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق چمکنی میں کارروائی کے دوران فیکٹر پر چھاپہ مارا گیا جس سے 8 ہزار کلو گرام مضر صحت مصالحہ، سولہ سو لیٹر سے زائد بدبودار آئل اور اسی کلو نان فوڈگریڈ کلرتحویل میں لیا گیا۔ مصالحے میں چوکر اور مضرصحت رنگ استعمال کیا جا رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق فیکٹری کے مالک کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں