35

محبوبہ کی بارات کے دن نوجوان کی گھر میں گھس کر فائرنگ اور خودکشی

عارف والا: نوجوان نے محبوبہ کی بارات کے دن گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی کی ماں ہلاک ہوگئی جب کہ نوجوان نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی۔ عارف والہ کے علاقے قبولہ میں نوجوان نے محبوبہ کی بارات والے دن اس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس  کے نتیجے میں لڑکی کی ماں موقع پر ہی دم توڑ گئی، جب کہ ملزم فرار ہوگیا،بعدازاں مبینہ طور پر سینے میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ایس ایچ او تھانہ رانا عمران کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ قبولہ کی حدود جھگیاں موضع چوغطہ میں پیش آیا، جہاں ناصر نامی نوجوان اپنے محلے کی رہائشی لڑکی ثمرین سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن لڑکی کے والدین نے اس کی شادی دوسری جگہ طے کر دی، آج لڑکی کی بارات آنی تھی کہ ناصر نے لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے لڑکی کی والدہ حفیظاں بی بی جاں بحق ہو گئی۔ مقتولہ کی لاش تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ناصر نامی نوجوان فرار ہو گیا، تاہم کچھ دیر بعد اس کی لاش اس کوارٹر سے برآمد کی گئی جہاں وہ ملازمت کرتا تھا، نوجوان نے ممکنہ طور پر سینے میں گولی مار کر خود کشی کی ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں