83

ایک خاتون کے ساتھ مبینہ بداخلاقی

لاہور: صوبائی دارلحکومت میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ بداخلاقی جبکہ ایک خاتون پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹائون کے علاقہ میں قاسم نے اپنے تین دوستوں کے ہمراہ اپنی بیوی کے ساتھ مبینہ طورپربداخلاقی کی اورویڈیو بناتے رہے۔ خاتون کے تھانہ آنے پرپولیس اہلکار مذاق کرتے رہے اور واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال دیا۔ آخر کار اعلیٰ پولیس حکام کے نوٹس لینے پر پولیس نے خاتون رابعہ کی درخواست پرخاوند قاسم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اسی طرح شیراکوٹ میں خاوند نے مبینہ طور پر دو کم سن بچوں کی ماں سمیرا کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم فیصل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں