16

فخر پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر محمد شارق اطہر قریشی کا اظہارافسوس وتعزیت

کوالالمپور: فخر پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر محمد شارق اطہر قریشی کا اظہارافسوس وتعزیت ٹی ٹی ایس جے کے کپمنی کے سربراہ محمد شارق اطہر قریشی کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق، محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے انتقال پرگہرے رنج و غم اور تعزیت کااظہارڈاکٹر عبدالقدیرخان نے پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر بنا کر اسے اسلام کا قلعہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستانی قوم اُن کا یہ احسان کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔۔۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک سچے مسلمان اور محب وطن پاکستانی تھے ، انہوں نے پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں، اپنی پوری زندگی ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے وقف کی۔۔۔اہل وطن کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو کی حیثیت رکھتے تھے، اُن کی شخصیت پاکستان کا قیمتی سرمایہ تھی ،ملک کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔۔۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات ایک عہد کا اختتام ہے، اُن کی شخصیت پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ایک قابل فخر تاریخ، جدوجہد کا نام ہے۔۔۔ ممتازایٹمی سائنسدان کو اطہر قریشی کا خراج عقیدت اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائےدرجات بلند فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں