15

بیسٹ آف تھری کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں زواری اکیڈمی انڈر16 نے سعید اجمل انڈر 16کو 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0_1کی برتری حاصل کرلی

ملتان :  بیسٹ آف تھری کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں زواری اکیڈمی انڈر16 نے سعید اجمل انڈر 16کو 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0_1کی برتری حاصل کرلی۔زواری اکیڈمی گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سعید اجمل اکیڈمی انڈر 16 نے مقررہ35اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے۔توسل نے 48رنز۔ وقاص31اور طیب نے 17رنز بنائے۔زواری اکیڈمی انڈر16 کی بائولنگ میں کپتان ابراہیم فہیم نے 7اوورز میں 18رنز کے عوض 2.سلمان۔ ابوبکر اور وقاص نے ایک ایک ائوٹ کیا۔جوابی بیٹنگ میں زواری انڈر16 نے مطلوبہ ہدف 27.4اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ علی رحمان نے صرف 43گیندوں پر 7چوکوں 6چھکوں کی مدد سے 79رنز۔ محمد بن نثار نے 24رنز(ناٹ آؤٹ)۔علی حسن نے22رنز بنائے۔ سعید اجمل انڈر16 کی بائولنگ میں احمد صابر۔دانش نے دو2 اور ذوالقرنین نے ایک ائوٹ کیا۔ امپائرنگ کے فرائض عبدالرئوف اور محمد بلال نے انجام دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں