36

شمالی کوریا کا آبدوز سے فائر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پیانگ یانک: شمالی کوریا نے آبدوز سے فائر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے آبدوز سے سمندر میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، میزائل سنپو سے مشرقی ساحل کی جانب داغا گیا تاہم اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں جب کہ جاپان کی جانب سے بھی میزائل تجربہ کی تصدیق کی گئی ہے۔جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تاہم مزید معلومات کے لیے امریکی اور جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس ایجنسیز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔شمالی کوریا کی جانب سے آبدوز سے بیلسٹک میزائل کے تجربہ پر کام کیا جارہا تھا، اس سے قبل سمندر میں یہ تجربات بھی کیے گئے تھے لہذا جنوبی کوریا کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس بار آبدوز سے میزائل تجربہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رواں ہفتے ایٹمی صلاحیت کے حامل کروز میزائل اور سپر سونک میزائل کے تجربات کیے تھے تاہم اس بار آبدوز سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں