77

سندر :کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، چھت گر گئی ، لاکھوں کانقصان

لاہور: سندر میں کیمیکل گودام کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے باعث فیکٹری کی چھت گر گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام نگر میں کیمیکل گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث فیکٹری کی چھت گر گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔ آتشزدگی کے باعث لاکھو ں کا نقصان ہو گیا ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا تھاکہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں