33

پٹرولنگ پولیس اڈا ماناموڑ کی اجارہ داری شام ہوتے اپنے گھروں میں رفوچکر

بورےو الا : پٹرولنگ پولیس اڈا ماناموڑ کی اجارہ داری شام ہوتے ہی پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی رانا شراز اور چوکی انچارج اپنے گھروں کا رخ کرلیتے ہیں اڈا مانا موڑ پٹرولنگ چیک پوسٹ رات کے وقت محرر اور ڈرائیور کے سپرد کردی جاتی ہے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ میں تمام عملہ مقامی ہے اور شام ہوتے ہی اپنے گھروں کا رخ کر لیتا ہے یاد رہے کہ کہ کل اڈا ماناموڑ میں ایک ٹریفک حادثہ تقریبا شام 7:15 ہوا پولیس پٹرولنگ چیک پوسٹ سے تقریبا پانچ سو گز کے فاصلہ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جیسے ایک بچہ شدید زخمی ہوا تھانہ گگو منڈی کی پولیس چھ سات کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے اڈہ مانا موڑ پر پہنچ گئی اور ون ون ٹو ٹو بورےوالا سے پانچ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے حادثہ والی جگہ پر پہنچ گئی پانچ سو گز کے فاصلے پر پٹرولنگ چیک پوسٹ کے سرکاری نمبر پر کئی بار فون کیا گیا مگر کسی نے اٹینڈ نہ کیا ہے بلکہ عملہ شام ہوتے ہی اپنے گھروں میں رفوچکر ہو چکا تھا تقریباآدھا گھنٹےکے بعد پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کی گاڑی پہنچی جب ون ون ٹو ٹوکی  گاڑی حادثہ کے ساتھ پیش آنے والے  بچہ کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر بورے والا لے کر جا چکی تھی پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ اڈا موڑ کی گاڑی رات دن ایک ڈرائیور کے ساتھ ہیں گشت کرتی ہوئی نظر آئے گی رات کو گشت نہ ہونے کی وجہ سے اڈا ماناموڑ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے گزشتہ روز پٹرولنگ چیک پوسٹ سے تقریبا پانچ سو گز کے فاصلے پر نامعلوم چور مین  روڈ پر تالے توڑ کر سامان چوری کر کے لے گئے تھے اعلیٰ حکام بالا سے سے اپیل ہے کہ مقامی لوگوں کا فوری تبادلہ کیا جائےاور شہر یو ں کو تحفظ فراہم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں