6

نوجوان نے شادی سے انکار پر خاتون کو چھری ماردی

لاہو ر: مغل پورہ کے علاقے میں نوجوان نے شادی سے انکار کرنے پرخاتون کو چھری کے وار کر کے زخمی کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ مغل پورہ کے علاقہ میں مرتضیٰ ایک خاتو ن کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن انکار پر طیش میں آگیا اور بازار میں راستہ روک کر اس پر چھری سے پے درپے وار کردیئے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی ،راہگیروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ مغل پورہ میں مرتضیٰ خاتون کو پسند کرتاتھا، راہگیروں نے ملزم پکڑلیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں