22

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے، اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پہلی ترجیح عوام کی تکالیف کا تدارک ہے، وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں