4

ورلڈکپ ٹرافی کی 4روزہ دورے پر ایک بار پھر پاکستان آمد

راولپنڈی: آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی اپنے ورلڈ ٹور کے دوران ایک مرتبہ پھر4روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ،ٹرافی کواس بار اسلام آباد،لاہور اور کراچی کی سیر کرائی جائے گی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی دبئی سے پاکستان لائے ہیں اور گزشتہ روز اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں رونمائی کی ۔سرفرازاحمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ شائقین کیلئے ٹرافی دوبارہ پاکستان لائی گئی ہے ۔ورلڈ کپ کیلئے ہماری بھرپور تیاریاں جاری ہیں ،تمام کھلاڑی محنت کررہے ہیں ،قوم دعا کرے کہ ہم میگا ایونٹ جیت کر ٹرافی پاکستان لائیں۔آج وزیر اعظم ہاؤس میں ٹرافی کی رونمائی کے بعد اسے نجی شاپنگ مال میں لے جایاجائیگا ،ٹرافی کل لاہور اور 14اپریل کو کراچی میں ہو گی ۔ آج وزیراعظم ہاؤس ،کل لاہور،14اپریل کو کراچی میں رونمائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں