3

مہرین سید کے گھر بیٹے کی پیدائش

لاہور: پاکستان کی کامیاب ماڈل و اداکارہ مہرین سید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر کیا۔مہرین سید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کا بیٹا ان کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے ۔انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اپنے بیٹے کا نام ابراہیم رکھا ہے ۔ مہرین سید حاملہ ہونے کے دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے گر گئیں تھی جس کے بعد ان کے مداح ان کی اور ان کے بچے کی بہتری کیلئے کافی پریشان ہوگئے تھے ۔مہرین سید کی شادی احمد شیخ سے 2013 میں ہوئی تھی اور 2014 میں ان کے ہاں پہلی بیٹی ’’امن ‘‘کی پیدائش ہوئی تھی ۔ پاکستان کی کامیاب ماڈل و اداکارہ مہرین سید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں