15

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 449 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 709 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 449 افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 9 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 547 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 160 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں