17

عوامی نمائندوں میں سیاسی بصیرت اور جمہوری بصارت کی کمی ہے

بہاولپور(چوہدری اجمل )عوامی نمائندوں میں سیاسی بصیرت اور جمہوری بصارت کی کمی ہے ۔مہنگائی اور بیروزگاری کی آڑ میں قوم کو ورغلانے پھسلانے اور بہلانے والے باری باز سیاستدان ڈینگی اور کرونا سے زیادہ خطرناک ہیں ۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک شعبہ خواتین کی مقامی،صوبائی اور مرکزی رہنماؤں مسز شمیم عباسی،ریحانہ اجمل،سائرہ سعید،شائلہ جی جان،زُنیرا بلوچ اور فاطمۃ الزہرا نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا بہاولپور صوبہ تحریک میں شامل مہاجر آباد کار ریاستی اور آل منیارٹیز ایک ہی لڑی کے خوبصورت موتی ہیں ۔مسز شمیم عباسی نے کہا صوبہ تحریک میں خواتین سمیت دیگر ونگز کے نئی نسل کی جدوجہد مثالی ہیں۔انہوں نے کہا بہاولپور کی سوا کروڑ عوام کا جمہوری نظریاتی آئینی اور اخلاقی حق کو دبانے والے نہ صرف بہاولپوری عوام کے دشمن ہیں بلکہ وہ ملک وقوم سے بھی غیر مُخلص ہیں۔اس موقع پر انابیہ خان،طوبیٰ عباسی،ہادیہ اجمل،دُعاخان،علینہ اسلام اور امائمہ خان بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں