18

لیگی رکن پارلیمنٹ نے دوران عدت اجلاس میں شرکت کے لئے فتویٰ لے لیا

اسلام آباد: شائستہ پرویز ملک نے دوران عدت ضروری امر کے لیے جانے کے حوالے سے باقاعدہ جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ لیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج قومی اسمبلی میں جاری ہے، اور اجلاس میں شرکت کے لئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن   قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک بھی شرکت کریں گی۔لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک اپنے شوہر ملک پرویز کی رحلت کے باعث اس وقت عدت میں ہیں، تاہم انہوں نے دوران عدت ضروری امر کے لیے جانے کے حوالے سے باقاعدہ جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں